16 جون 2010 - 19:30

برطانیہ کی بی اے ای سسٹمز کمپنی دنیامیں ہتھیار پیداکرنےوالی سب سےبڑی کمپنی ہے۔

فرانس پرس کی رپورٹ کےمطابق یہ پہلی بارہے جب کسی غیرامریکی کمپنی نےدنیامیں اسلحہ پیداکرنےمیں پہلامقام حاصل کیاہے۔

ایک عالمی ادارےکےسروے کےمطابق بی اےای سسٹمز کمپنی نے سن دوہزارآٹھ میں ہتھیار پیدا کرنے والی امریکی کمپنی بویینگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس عالمی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس کمپنی کو دوہزارآٹھ میں دنیامیں سب سے زيادہ ہتھیار بنانے والی کمپنی کادرجہ ملنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کمپنی نے امریکہ کوسب سےزیادہ ہتھیار فروخت کئے۔

سن دوہزارآٹھ میں دنیا کی ہتھیار بنانے والی سو بڑی کمپنیوں نے مجموعی طور پر تین سو پچاسی ارب ڈالر کےہتھیارفروخت کئے کہ جو ایک سال کےاندرگیارہ فیصد اضافے کوظاہر کرتاہے۔یہ رقم ان امدادوں سے تین گنازيادہ ہے جواقتصادی ترقی وتعاون کےلئے دی گئی ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110